لاکھوں عازمین آج میدان عرفات میں حج کا رُکن اعظم ادا کریں گے لبیک اللٰہم لبیک کی صداؤں کے ساتھ عازمین حج منیٰ سے عرفات کی جانب رواں دواں ہیں، عازمین کو بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے ٹرین پر سوار ہونے والے عازمین کے لیے خصوصی ٹکٹ کے بینڈ دیے گئے ہیں، عازمین حج کی میدان عرفات کے لیے روانگی دن گیارہ بجے تک جاری رہے گی، جہاں وہ حج کا رُکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے عازمین آج رب کے حضور اپنی مناجات پیش کریں گے، مسجد نمرہ اور میدان عرفات میں ظہر اور عصر کی نماز قصر کر کے پڑھیں گے، خطبہ حج کے بعد حجاج کرام غروب آفتاب تک وقوف عرفہ کرینں گے غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے، مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشا کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے، حجاج کرام مزدلفہ میں آرام کریں گے اور 70 عدد کنکریاں جمع کریں گے حجاج کرام وقوف مزدلفہ کے بعد 10 ذی الحج کو رمی جمرات کریں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال 20 لاکھ سے زائد افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں
80