85

سکھر، پاکستان آلٹرنیٹیو میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ عید قربان پر گوشت ضرور کھائیں مگر اعتدال کے ساتھ۔قربانی ایک مقدس فریضہ ہے

سکھر، پاکستان آلٹرنیٹیو میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ عید قربان پر گوشت ضرور کھائیں مگر اعتدال کے ساتھ۔قربانی ایک مقدس فریضہ ہے۔جو ہر صاحب استطاعت پر واجب ہے۔ایک اچھے تندرست و خوبصورت جانور کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا پھر اس کا گوشت خود بھی کھانا،اعزا و اقربا اور مساکین کو کھلانا سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا زریعہ بنتا ہے۔قربانی کے بعد 2 گھنٹے بعد گوشت کو پکایا جائے۔پکانے کے لئے مکئی،سویا بین یا سورج مکھی کے تیل میں پکایا جائے۔گوشت میں کولیسٹرول کی مقدار خاصی ہوتی ہے۔یہ چکنائی ہماری شریانوں جمع ہوکر دوران خون میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔صحت مند شخص 100 گرام سے 150 گرام گوشت دن بھر میں استعمال کرسکتا بڑھتی عمر کے بچے زیادہ استعمال کرسکتے ہیں۔بڑی عمر کے افراد دل،گردہ،کلیجی اور پائے وغیرہ کھانے سے احتیاط برتنی چاہیئے۔گوشت کے ساتھ سبزیوں،پھلوں اور دہی و سلاد پودینے کی چٹنی کا استعمال زیادہ کریں۔زیادہ مصالحوں اور نمک سے پرہیز کریں۔بلڈ پریشر،دل کے امراض،جوڑوں کا درد،دانتوں کے امراض،السر کے مریضوں کو زیادہ گوشت کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیئے۔اکثریت میں زیادہ گوشت کے استعمال سے اسہال،الٹی،گیس،بدہضمی کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔گوشت کو فریز ضرور کریں لیکن اچھی طرح خشک کرکے اور چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنائیں۔فریز گوشت کو ایک مرتبہ فریزر سے نکالنے کے بعد گوشت کو دوبارہ فریز کرنا حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں