79

حادثے کے بعد بی آئی ایس پی کے وظائف کی ادائیگیاں کہاں کی جارہی ہیں؟

گزشتہ دنوں پیش آنے والے بھگڈر کے واقعے کے بعد آج سے بی آئی ایس پی کے وظائف کی ادائیگیاں ریٹیل پوائنٹ آف سیل پرکی جا رہی ہیں، ترجمان کے مطابق کیمپ سائٹس آج سے بند کر دی گئی ہیں اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والے حادثے کے بعد آج سے بی آئی ایس پی کے وظائف کی ادائیگیاں ریٹیل پوائنٹ آف سیل پر کی جا رہی ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمپ سائٹس کو آج سے بند کر دیا گیا ہے ترجمان بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نے بتایا کہ مستحق خواتین وظیفہ کی وصولی کے لیے متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلرسےرجوع کر سکتی ہیں، ادائیگیاں کل 28 جون بروز بدھ کو بھی جاری رہیں گی واضح ہے کہ کراچی میں بی آئی ایس پی کی قسط کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس سے کئی خواتین بے ہوش ہو گئی تھیں، بھگدڑ کا واقعہ کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب پش آیا تھا، جہاں سے 7 ایمبولینس کے ذریعے خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں