این سی او سی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک ہفتے کے دوران 12674 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ملک بھر میں کورونا کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں کورونا کی صورتحال جانچنے کے لیے اب تک 12674 لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں این سی او سی حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مثبت کورونا کیسز شرح 0.45 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم اس دوران ملک میں کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی واضح رہے کورونا وائرس سے اب تک جس ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ان میں امریکا پہلے، برازیل دوسرے اور پڑوسی ملک بھارت تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان میں بھی کورنا کے لاکھوں کیسز رپورٹ ہوئے اور ہزاروں اموات ہوئیں لیکن بروقت حکومتی اقدامات کے باعث ملک کو بدترین صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا
74