93

آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا آئی سی سی کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائےگا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون سے حیدرآباد میں کھیلے گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا پاکستان کے اعتراض کے باوجود پاک بھارت میچ احمد آباد میں رکھا گیا، پاکستان نے افغانستان اور آسٹریلیا کیخلاف میچ کے وینیوز بدلنے کا مطالبہ کر رکھا تھا واضح رہے کہ گزشتہ روز رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی ٹور کا منفرد انداز میں خلا سے آغاز ہوا تھا ٹرافی کو زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ بلندی پر خلا میں بھیجا گیا جہاں سے ٹرافی احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری ٹرافی دنیا بھر کا سفر کرے گا اور پھر 4 ستمبر کو میزبان ملک واپس آئے گا۔ 31 جولائی سے 4 اگست تک ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں