پیپلزپارٹی قیادت کا آج نواز شریف سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد : سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی چلے گئے ۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں چند روز قیام کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں ملاقات کا امکان ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو دبئی میں موجود ہیں۔ پیپلزپارٹی قیادت کا آج ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماوں کو بھی دبئی طلب کرلیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق بڑا فیصلہ ہونے کا امکان ہے
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم و قائد نلیگ نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر قانونی ٹیم تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی ٹیم کی سربراہی کریں گے، معاون خصوصی عطاء اللہ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے، نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے قانونی ٹیم میاں نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز کرے گی، سابق وزیر اعظم کی نااہلی اور دیگر کیسز کے خاتمے کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی، قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔نواز شریف کی ملاقاتوں کے پہلے سیشن کا اختتام ہوگیاجبکہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے کیا جا رہا ہے جس میںوطن واپسی کے لئے قانونی الجھنوں کے سلجھانے پر مشورے جاری ہیں ذرائع کے مطابق پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا، کئی سیاسی رہنمائوں کی دبئی آمد کا امکان ہے جبکہ دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنمائوں کی بیٹھکوں کا امکان ہے۔نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے