اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف کے فوجی عدالتوں کیخلاف تحریری جواب کے اہم نکات سامنے آگئے، جس میں کہا ہے کہ سویلین کے کورٹ مارشل کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ نے فوجی عدالتوں کیخلاف اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا، جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہو سکتا تحریری جواب میں کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے بغیر فوجی عدالتیں سویلین کا ٹرائل نہیں کر سکتی، سویلین کے کورٹ مارشل کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ فوجی عدالتوں کو منتقل مقدمات واپس فوجداری عدالتوں کو بھیجنے کا حکم دیا جائے اور سویلین کورٹ مارشل کیخلاف درخواستوں کو منظور کیا جائے جمع کرائے جواب میں کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے بھی سویلین کے کورٹ مارشل کیلئے تمام شہری کو شامل نہیں کیا جا سکتا،اکیسویں ترمیم کیس میں بھی محدود پیمانے پرسویلین کے فوجی ٹرائل کی اجازت دی گئی
82