85

سکھر: میں منشیات کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ایکسائیز کی ریلی، ریلی کے شرکاء کی جانب سے لوگوں میں منشیات کے خلاف

سکھر: میں منشیات کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ایکسائیز کی ریلی، ریلی کے شرکاء کی جانب سے لوگوں میں منشیات کے خلاف پمفلٹ بھی تقسیم کئے، معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے جہاد کی ضرورت ہے، افسران کا شرکاء ریلی سے خطاب تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں منشیات کے خلاف عالمی دن منایا جارہا ہے اسی دن کی مناسبت سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں محکمہ ایکسائیز کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جو ایکسائیز آفس سے شروع ہوکر ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت محکمہ ایکسائیز کے ڈائریکٹر ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ سکھرریجن اقبال احمد لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹر طالب حسین منگریو کر رہے تھے جبکہ افسران میں ندیم میمن، عامر گل قریشی، قمر الدین سیال، منہال خان جونیجو، محمد یونس، یعقوب جاگیرانی، دلاور شیخ، اکرم شاہ، سید قاسم علی شاہ، سید نور علی شاہ، عبدالمستقیم انصاری و دیگر کر رہے تھے، جبکہ ریلی میں افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے اختتام پر مذکورہ افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کومنشیات سے پاک کرنے کیلئے جہاد کی ضرورت ہے اور اس جہاد میں معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت بھی ضروری ہے، بعد ازیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر ایکسائیز مکیش کمار چاولہ کی خصوصی ہدایات پر 15 کیسوں میں 15 ملزمان کو گرفتار کر کے 380کلو گرام چرس، 160کلو بھنگ، ایک ٹرک ایک آئل ٹینکر، ایک ٹریکٹر ٹرالی، چھ عدد کار، ٹویوٹا پک اپ دو، ٹیوٹا ریوو 1 سمیت ٹوٹل بارہ سے زائد گاڑیاں تحویل میں لی ہے اور مزید کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پرڈائریکٹر محکمہ ایکسائیز سکھر ریجن اقبال احمد لغاری کا کہنا تھا کہ سکھر ضلع بھر میں منشیات کی روکتھام کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو کہ مختلف مقامات پر چیک پوسٹ کے قائم کرکے منشیات کی اسمگلنگ روکنے میں موثر ثابت ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے پی کے سے پورے ملک میں کی جارہی ہے جس کی روکتھام کے لئے اس مرتبہ چیک پوسٹ قائم کی گئیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کو کسی صورت بخش نہیں کیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں