کراچی: خسارے میں جانے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی انتظامیہ نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ کردیا اے آر وائی نیوز کے مطابق جتنی دیر طیارہ اڑاؤ گے اتنا زیادہ الاؤنس ملےگا، انتظامیہ نے پی آئی اےکے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق فلائنگ الاؤنس کے حصول کے لیے کم از کم 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور 10 سال کی سروس پر پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد اضافہ ہوگا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 20 سال سروس والے پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا، 30 سال تک پی آئی اے میں سروس کرنے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 25 فیصد جبکہ 30 سال سے زیادہ سروس دینے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انتظامیہ کی سفارش پر فلائنگ الاؤنس میں اضافےکی منظوری دی جس کے تحت پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ یکم جون سے نافذالعمل ہوگا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈیوٹی سے منع کرنے، بغیر وجہ چھٹی پر فلائنگ الاؤنس نہیں ملےگی، 60 گھنٹے فلائنگ پر پی آئی اے کے پائلٹس کو 150 فیصد فی گھنٹے کے حساب سے الاؤنس ملے گا 70 گھنٹے فلائنگ کرنے والے پائلٹس کو فی گھنٹہ 200 فیصد کے حساب سے الاؤنس ملےگا، 71 گھنٹے یا اس سے زائد طیارہ اڑانے پر 250 فیصد فی گھنٹہ فلائنگ الاؤنس دیا جائے گا اس کے علاوہ پائلٹس کے لیے ڈومیسٹک پروازوں پر فلائنگ الاؤنس 500 روپے فی گھنٹہ اضافے سے 750 روپے کر دیا گیا، عالمی فلائٹس پرپائلٹس کو فی گھنٹہ الاؤنس 5 ڈالر اضافہ کر کے 10 ڈالر فی گھنٹہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے پی آئی اے نے واضح کیا کہ فلائنگ الاؤنس ریٹائرڈ یا برطرف کیے گئے پائلٹس کو نہیں ملےگا، فلائنگ الاؤنس میں اضافے کے بعد پائلٹس کی مجموعی تنخواہوں میں بڑا اضافہ ہوجائے گا
70