راولپنڈی: قبضہ مافیا بے لگام ہوگیا، فیملی کے ہمراہ زمین دیکھنے آنے والی خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیوز بنائیں، متاثرہ خاتون کے مطابق درخواست دینے کے باوجود پولیس مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کررہی اے آر وائی نیوز کے مطابق زمین کے تنازع پراڈیالہ روڈ پر نجی ہاؤسنگ اسکیم کے بااثر افراد نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون نے اس ہاؤسنگ اسکیم میں 3 سال قبل پلاٹ خریدا تھا اور وہ اپنی زمین دیکھنے کے لیے وہاں فیملی کے ہمراہ گئی تھی بااثر افراد نے خاتون کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا ہے اور قبضہ مافیا متاثرہ خاتون کو زمین چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے۔ مذکورہ خاتون فیملی کے ہمراہ وہاں پہنچی تو مافیا کے ارکان نے نہ صرف خاتون کو تشدد بنایا بلکہ اس کی ویڈیوز بھی بنائیں متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ اڈیالہ میں 2 درخواستیں دی ہیں لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، پولیس کے مطابق واقعے کی انکوائری جاری ہے، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے
81