96

عیدالاضحیٰ پر بارش ہوگی یا شدید گرمی؟

ملک بھر میں عیدالاضحٰی جمعرات 29 جون کو منائی جائے گی جب کہ محمکہ موسمیات نے آج سے 30 جون تک ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پشیگوئی کی ہے اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے پری مون سون بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جاری ایڈوائزری سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے شیری رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج سے 30 جون تک ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی ہے اور ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج سے 30 جون کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے جب کہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے زیر اثر بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ میں بھی بارش کا امکان ہے، بلوچستان اور سندھ میں 26 سے 29 جون کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے شیریں رحمان نے کہا ہے کہ شدید بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی اندیشہ ہے وفاقی وزیر نے تمام متعلقہ اور مقامی اداروں کو الرٹ اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے بھی درخواست کی ہے کہ کمزور انفرا اسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں اور ندی نالوں سے دور رہیں واضح رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے تناظر میں عید کے ابتدائی دو ایام میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل گرجنے کے ساتھ برسیں گے بھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں