74

ایک اور مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا ہے جس کے خلاف 30 سے زائد مقدمات میں انکوائریاں جاری ہیں اے آر وائی نیوز کے مطابق یونان کے قریب کشتی سانحے کے بعد ملک بھر میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے اور اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ایف آئی اے نے تازہ کارروائی فیصل آباد میں کی ہے جس میں ایک مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی او بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے لوٹے اور یہ شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث تھا اور اس کے خلاف تیس سے زائد مقدمات کی انکوائریاں جاری تھیں ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم سے 25 پاکستانی پاسپورٹس، جعلی بینک مہریں برآمد، مختلف ممالک کے جعلی ویزے، چیک بُکس، اسٹامپ پیپرز اور متعدد چیکس بھی برآمد ہوئے ہیں ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یونان کے قریب بحیرہ اوقیانوس میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں درجنوں پاکستانی جاں بحق ہوگئے جب کہ سینکڑوں لاپتہ ہیں اس سانحے کے بعد وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا اور اس حوالے سے ملک کے مختلف علاقوں میں ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک کئی ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں