95

فلم کی شوٹنگ کے دوران غصے میں اپنی جینز پھاڑ دی تھی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے فلم ’ڈر‘ کی شوٹنگ کے دوران غصے میں اپنی جینز پھاڑ دی تھی اور قسم کھائی تھی کہ وہ آئندہ آنجہانی فلم ہدایت کار یش چوپڑا کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گے 1993 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’ڈر‘ سنی دیول، شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کے کیریئر کا اہم موڑ تھی۔ شاہ رخ خان نے اس میں ولن کا کردار ادا کیا تھا۔ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو لوگ آج تک نہیں بھول پائے سنی دیول نے ایک انٹرویو کے دوران قسم کھائی تھی کہ وہ کبھی یش چوپڑا کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ میں نے ’ڈر‘ کی شوٹنگ کے دوران غصے میں اپنی جینز پھاڑ دی تھی انہوں نے 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گدر‘ کی کامیابی کے بعد ’ڈر‘ کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا سنی دیول کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کیریئر دوبارہ شروع کرنے کا موقع ملے تو ’ڈر‘ جیسی فلم کرنے سے بچوں گا، یہ فلم کرنا میری زندگی کا بدترین تجربہ تھا، ایک دن سوئٹزرلینڈ میں شوٹنگ کے دوران مجھے اتنا غصہ آیا کہ میں نے جیبوں میں ہاتھ ڈال کر اپنی جینز پھاڑ دی تھی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا، وہ کام کا آدمی نہیں ہے، اس نے میرے اعتماد کو دھوکہ دیا مذکورہ انٹرویو کے سالوں بعد سنی دیول نے یش چوپڑا کے ساتھ اپنے اختلافات پر نظرِ ثانی کی تھی۔ اداکار نے بتایا تھا کہ یش چوپڑا کے ساتھ گرما گرم بحث ہوئی کے دوران میں نے جینز پھاڑی تھی ان کا کہنا تھا کہ میں نے یش چوپڑا کو سمجھانے کی کوشش کی کہ میں فلم میں ایک کمانڈو افسر ہوں، میرا کردار مضطوب ہے لیکن یہ لڑکا مجھے آسانی سے کیسے مار پیٹ ستا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں