77

شاہ رخ خان کی 23 سالہ بیٹی نے 12 کروڑ سے زائد کی جائیداد خرید لی

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو ویسے ہی مہنگے ترین گھر، گاڑیوں اور جائیداد کے مالک ہیں اور اب ان کی بیٹی سہانا خان نے بھی 12 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی زرعی زمین خرید لی بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان نے ایک گاؤں میں 1.5 ایکڑ زرعی زمین خریدی ہے جس پر 2218 مربع فٹ تک تعمیراتی کام بھی ہوا ہے یہ بھی پڑھیں گوری خان کا سہانا کو انوکھا مشورہ سہانا خان کو پارٹی کے دوران کس چیز کی کمی محسوس ہوئی؟میڈیا رپورٹس کے مطابق شارخ خان کی بیٹی نے جائیداد کی خریداری پر آنے والے اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 77.46 لاکھ بھرے ہیں، بتایا گیا ہے کے سہانا نے یہ زمین تین بہنوں سے خریدی ہے جنہیں زمین وراثت میں ملی تھی
میڈیا رپورٹس کے مطابق پراپرٹی کی رجسٹریشن دیجا وی یو فارم پی ٹی وی لمیٹڈ کے نام سے ہوئی ہے واضح رہے سہانا خان اداکاری میں اپنا ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے ‘دی آرچیز’ فلم میں اداکاری دکھائی ہے جس میں ان کے ساتھ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کا پوتا آگستھیا آنند بھی موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں