71

وائٹ ہاؤس کے باہر کرائم منسٹر مودی کے نعرے لگ گئے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا میں نیویارک کے بعد واشنگٹن میں بھی شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا اور وائٹ ہاؤس کے باہر کرائم منسٹر مودی کے نعرے لگ گئے اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو ان دنوں دورہ امریکا پر ہیں۔ انہیں اپنے دورے کے آغاز سے ہی اقلیتوں پر کیے جانے والے اپنے مظالم پر شدید احتجاج اور مظاہروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور نیویارک کے بعد واشنگٹن پہنچنے پر بھی انہیں اسی خفت کا سامنا کرنا پڑا جہاں کشمیریوں، سکھوں اور بھارت میں آباد دیگر اقلیتی برادری کے نمائندہ افراد نے مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا مودی امریکی صدر سے ملاقات کے لیے پہنچے تو اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے کرائم منسٹر مودی کے نعرے بلند کر دیے۔ اس موقع پر واشنگٹن کی سڑکوں پر ڈیجیٹل ٹرک بھی گشت کرتا رہا جو مودی سرکار کے مظالم سے امریکی عوام کو آگاہ کرتا رہا کشمیری کمیونٹی کے وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹرغلام نبی فائی، سردار ظریف خان، سردار زبیر خان، معظم آفتاب ساہی ودیگر نے بھی خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے سکھ کمیونٹی نے بھی وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور خالصتان کے قیام کا مطالبہ ایک بار پھر پُر زور انداز میں دہرایا جب کہ بھارت میں آباد دیگر اقلیتیں بھی مودی کی واشنگٹن آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئیں واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں بھی مودی کی آمد کے موقع پر سکھ اور مودی کے مظالم کا شکار دیگر اقلیتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے اس سے قبل گزشتہ سال بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکا پر نیویارک کی ایک عدالت نے سکھ تنظیم کی جانب سے دائر مقدمے میں مودی کو سمن بھی جاری کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں