62

بھارت میں ایس سی او سمٹ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق

اسلام آباد : پاکستان نے جمعرات کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ وہ جولائی میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ورچوئل سمٹ میں شرکت کرے گا۔ تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ شرکت کس سطح کی ہو گی پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ سے جب ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایس سی او کی جولائی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کی دہلی میں شنگھائی گروپ کے سیکورٹی مشیروں کی میٹنگ میں پاکستان کی شرکت زہرہ بلوچ کا کہنا تھا، “ہمیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی چار جولائی کو ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں ہمارے وزیر اعظم کی شرکت کے لیے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے انہوں نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وزیر اعظم شہباز شریف اس میٹنگ میں موجود ہوں گے انہوں نے کہاکہ “پاکستان کی اس سربراہی اجلاس میں نمائندگی ہو گی۔ ہم آنے والے دنوں میں اپنی شرکت کے متعلق مزید اعلانات کریں گے بلاول بھٹو ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرچکے ہیں خیال رہے کہ ایس سی او روس، چین، پاکستان، بھارت اور دیگر ملکوں پر مشتمل ایک سیاسی اور سکیورٹی بلاک ہے۔ بھارت ستمبر سے ہی اس کثیر ملکی تنظیم کا چیئرمین ہے اس سے قبل بھارت نے مئی میں ساحلی ریاست گوا میں ایس سی او وزرائے خارجہ کی میٹنگ منعقد کی تھی پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گوا کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔ جو کہ سن 2016 کے بعد سے کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا اعلیٰ ترین دورہ تھا حالانکہ بلاول زرداری کے دورے سے قبل یہ امید کی جارہی تھی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں موجود تلخیاں کم ہوں گی اور باہمی رشتہ استوار کرنے کی راہیں کھلیں گی لیکن اس اجلاس کے دوران بلاول بھٹو اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر نے ایک دوسرے کے حوالے سے سخت الفاظ کا استعمال کیا
‘اچھا مہمان ہو تو اچھی میزبانی بھی ہوگی’، بھارتی وزیر خارجہ واضح رہے کہ سن 1947میں تقسیم ہونے کے بعد سے جوہری صلاحیت رکھنے والے دونوں ملکوں میں اب تک تین جنگیں ہوچکی ہیں۔ نئی دہلی اسلام آباد پر بھارت میں دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام لگاتا ہے تاہم پاکستان اس کی تردید کرتا ہے کیا پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی؟کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا دیرینہ موقف ہے کہ اسپورٹس کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہئے کرکٹ ایشیا کپ: بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا، “پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی بھارت کی پالیسی مایوس کن ہے۔ ہم ورلڈ کپ میں اپنی شرکت کے حوالے سے تمام پہلووں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں، جس میں پاکستانی کرکٹروں کی سکیورٹی بھی شامل ہے۔ وقت آنے پر ہم پاکستانی کرکٹ بورڈ کو اپنی رائے سے آگاہ کردیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں