پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ متعدد آر ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے ہیں اور سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس سسٹم میں شامل ہونے سے بحران ٹل گیا ہے اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ری گیسیفائیڈ لیکوفائیڈ نیچرل گیس (ٓآر ایل این جی) کے متعدد کارگوز پاکستان پہنچ گئے ہیں جس کے باعث ملک کو درپیش گیس بحران ٹل گیا ہے اس حوالے سے سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کارگوز سے گیس سسٹم میں شامل ہوگئی ہے اور بحران ٹل گیا ہے جس کے بعد پاور اور کھاد سمیت تمام صنعتوں کو گیس مکمل بحال کر دی گئی ہے حکام کے مطابق اس وقت 1800 ملین کیوبک گیس سسٹم میں موجود ہے اور گھریلو صارفین کے لیے بھی گیس پریشر بہتر ہونا شروع ہوگیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا کے نمایاں مالیاتی ،اقتصادی اعداد و شمار اور خبروں کے پلیٹ فارم بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کر چکا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی خریدنے میں ناکام ہوگیا ہے اور پاکستان کو آئندہ موسم سرما میں اکتوبر سے دسمبر تک کے لیے 6 ایل این جی شپمنٹ کی ضرورت ہے یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی مارکیٹ سے ایل این جی خریدنے میں ناکام غیر ملکی جریدے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کسی بھی ایل این جی سپلائر نے پاکستانی ٹینڈر کا جواب نہیں دیا اور بہت سے انٹرنیشنل بینکس پاکستان کی ایل سی کھولنے کو ہی تیار نہیں ہیں
76