کراچی: مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی میں 6 لاکھ مویشی لائے گئے ہیں جن میں سے تقریباً 3 لاکھ جانورفروخت ہوچکے ہیں عید قرباں آتے ہی کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج جاتی ہے، اس سے قبل سپر ہائی وے پر لگائی جانے والی منڈی کو اس سال انتظامیہ نے ناردرن بائی پاس پر تیسر ٹائون کے قریب منتقل کردیا ہے۔ تاہم مہنگائی اور ہوشربا قیمتوں کے باوجود منڈی میں لاکھوں کی تعداد میں جانور بک چکے ہیں۔مویشی منڈی کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس بار ناردرن بائی پاس پر لگائی جانے والی جانوروں کی منڈی میں تقریباً 6 لاکھ مویشی لائے گئے ہیں جن میں سے تقریباً 3 لاکھ جانورفروخت ہوچکے ہیں نئی جگہ پر منڈی کی منتقلی سے پہلے کے مقابلے میں لوگوں کی آمد تھوڑی کم ہے مگر منڈی کی رونق پچھلے سالوں کی طرح ہی برقرار ہے جہاں ایک سے بڑھ کر ایک جانور اپنی جسامت اور قیمت کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے منڈی کی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈی میں آنے والوں کی سہولت کے لیے اے ٹی ایم بھی نصب کیا گیا ہے تاکہ جانور خریدنے آنے والوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنی مطلوبہ رقم بروقت نکال سکیں، انتظامیہ کے مطابق اے ٹی ایم کی سہولت 24گھنٹے موجود ہے
99