68

مودی کا امریکی خاتون اول کو انتہائی قیمتی تحفہ

واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ امریکا پر امریکی خاتون اول جل بائیڈن کو ہیرا تحفے میں دیا ہےوزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے میں وائٹ ہاؤس میں ایک نجی تقریب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے ملاقات کی امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے وزیر اعظم مودی کے لیے وائٹ ہاؤس کی خصوصی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم مودی نے امریکی خاتون اول جل بائیڈن کو 7.5 کیرٹ لیب سے تیار کیا ہوا ہیرا تحفہ میں دیا اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نے امریکی صدر جوبائیڈن کو صندل کا ایک خصوصی باکس پیش کیا، جسے جے پور، راجستھان کے ایک کاریگر نے بنایا تھا۔
واضح رہے کہ مودی کے امریکا پہنچتے ہی ان کے خلاف سکھوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جب کہ کشمیریوں نے بھی احتجاج کی کال دے رکھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں