سکھر ، سلسلہ نقشبندیہ طاہریہ کے سالار خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں کے پیارے خلیفہ و وطن عزیز پاکستان کے ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالرحمن وگن غفاری،بخشی،طاہری 95 سال کی عمر میں رضا الہی انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ درگاھ عالیہ اللہ آباد شریف ادا کی گئی۔اور قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔جماعت اصلاح المسلمین پاکستان،جمعیت علماء طاہریہ پاکستان،روحانی طلباء جماعت پاکستان،جماعت اصلاح المسلمین میڈیا ونگ کے تمام مرکزی،صوبائی،ضلعی اور برانچز کے عہدیداران و ممبران و پاکستان کی تمام تنظیمات اہلسنت کے قائدین کی جانب سے مرحوم خلیفہ مفتی عبدالرحمن وگن طاہری رحمت اللہ علیہ کے وصال پر ان کے تمام ورثاء و پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور انکے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم مفتی عبدالرحمن وگن کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی شفاعت و زیارت عطا فرمائے۔حضرت خلیفہ مفتی عبدالرحمن وگن طاہری رحمت اللہ علیہ سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔اپنے مرشدوں پیر مٹھا سائیں،پیر سوھنا سائیں،پیر سجن سائیں سے بے پناہ عقیدت و محبت رکھتے تھے۔طاہری جماعت اور اہلسنت کا اثاثہ تھے۔ان کی خدمات قابل ستائش تھیں۔ان کے خطابات محبت سے بھرپور ہوتے تھے۔صوبائی پریس ترجمان ڈاکٹر سعید اعوان کے مطابق مرکزی سیکریٹری جنرل انجینئر غلام محمد میمن طاہری،صوبائی صدر قاضی مشھود احمد اور صوبائی جنرل سیکریٹری مخدوم محمد اعظم کی ہدایت پر جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مراکز،مدارس،مساجد اور برانچز میں مفتی عبدالرحمن وگن طاہری رحمت اللہ علیہ کے ایصال و ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
