60

‘افغان خواتین پر پابندی کے سبب طالبان کو تسلیم کرنا ناممکن’

اسلام آباد : افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ روزا اوتن بائیفا نے سلامتی کونسل کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھنا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جب تک خواتین کے حقوق پر پابندیاں عائد رہیں گی اس وقت تک طالبان حکومت کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم کرنا “تقریباً ناممکن” ہو گا انہوں نے کہا،”افغانستان کے عملاً حکمراں کے ساتھ اپنی باقاعدہ بات چیت میں میں ان رکاوٹوں کے بارے میں دو ٹوک انداز میں بات کرتی ہوں جو انہوں نے فرامین اور پابندیوں، بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے خلاف احکامات، کے نفاذ کے ذریعے اپنے لیے پیدا کر لیے ہیں طالبان کی’عورت کشی‘ عالمی جرم قرار دی جائے، عالمی مبصر انہوں نے کہا،”طالبان اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک کی طرف سے خود کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج کلیدی اقدار کے خلاف کام کرتے ہیں اوتن بائیفا نے مزید کہا،”ہم نے انہیں آگاہ کردیا ہے کہ جب تک یہ حکم نامے موجود ہیں، یہ تقریباً ناممکن ہے کہ ان کی حکومت کو بین الاقوامی برادری کے اراکین تسلیم کریں طالبان کی جانب سے پابندیوں کی کوئی وضاحت نہیں افغانستان کی طالبان حکومت کواب تک کسی بھی ملک یا بین الاقوامی تنظیم نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے طالبان حکام نے سن 2021 میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے اسلام کی اپنی سخت تشریح کے تحت افغان خواتین پر متعدد پابندیاں عائد کردی ہیں، جن میں ان پر اعلیٰ تعلیم اور بہت سی سرکاری ملازمتوں پر پابندی بھی شامل ہے
افغانستان میں اب اقوام متحدہ کے خواتین عملے پر بھی پابندی افغانستان میں دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد طالبان نے سن 1996سے 2001 کے درمیان اپنی پہلی حکومت کے مقابلے زیادہ اعتدال پسند رویہ اختیار کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے جلد ہی خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں عائد کرنا شروع کردیا ان پابندیوں میں خواتین کو ملازمتوں اورعوامی مقامات مثلا ً پارکوں، حمام اور جم میں جانے پر پابندیاں شامل ہیں۔ لڑکیوں پر بھی درجہ چھ سے آگے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اقوام متحدہ کی تمام تر اپیلوں کے باوجود طالبان نے ملکی اور غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں میں افغان خواتین کے کام کرنے پرپابندی عائد کردی تھی طالبان نے اسلامی قوانین کی سخت تشریح مثلاً سر عام پھانسی پر عمل درآمد دوبارہ شروع کردیا ہے خواتین کو طالبان سے کام کرنے کی اجازت مل جانے کی امید اوتن بائیفا کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبان سے ان پابندیوں کو ختم کرنے کی بارہا اپیلیں کیں۔ لیکن انہوں نے نہ تو ان پابندیوں کی کوئی وضاحت کی اور نہ ہی یہ یقین دہانی کرائی کہ انہیں کب تک اٹھایا جائے گا انہوں نے مزید کہا،”یہ بھی واضح ہے کہ طالبان کے یہ فرمان افغان عوام میں بھی انتہائی غیر مقبول ہیں۔ ان کی وجہ سے انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ ان پابندیوں کی وجہ سے ملک کی تقریباً نصف آبادی متاثر ہو رہی ہے اور معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں