63

چینی صدر شی جن پنگ ‘ڈکٹیٹر’ ہیں، جو بائیڈن

اسلام آباد ؛ امریکی صدر کا یہ تبصرہ ایسے وقت آیا ہے جب صرف دو روز قبل ہی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سے بیجنگ میں تھے، جہاں انہوں نے چین کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ہی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی تھی بائیڈن نے شی جن پنگ کے بارے میں کیا کہا؟کیلفورنیا میں منگل کے روز فنڈ اکٹھا کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ شی جن پنگ کو اس وقت کافی سبکی ہوئی جب فروری میں امریکہ کے اوپر پرواز کرنے والے چینی غبارے کو مار گرایا گیا۔بائیڈن نے کہا، “شی جن پنگ اس وقت انتہائی پریشان ہو گئے جب میں نے غباروں کو مار گرایا، جن میں دو کاروں کے برابر جاسوسی کے آلات رکھے ہوئے تھے۔اور انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ یہ غبارے وہاں ہے۔”بائیڈن نے مزید کہا، “اس طرح کی چیزیں ڈکٹیٹروں کے لیے بڑی شرمندگی کی بات ہے۔ جب وہ نہیں جانتے کہ کیا ہوا ہے۔ انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔لیکن اسے بالآخر تباہ کر دیا گیا۔”مریکی وزیر خارجہ بلنکن کی چین کے اعلی سفارت کار سے ملاقات مبینہ جاسوس غبارے کا واقعہ اور آبنائے تائیوان میں بڑھتی ہوئی امریکی سرگرمیوں نے امریکہ اور چین کے تعلقات کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بائیڈن نے مزید کہا چین کو اس وقت “حقیقی معاشی مشکلات” کا سامنا ہے۔
بیجنگ میں بلنکن کی کوششیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بیجنگ کے دور وزہ دورے پر تھے جو کسی اعلیٰ ترین امریکی عہدیدار کا پچھلے پانچ سالوں میں پہلا دورہ تھا۔صدر شی جن پنگ اور دیگر اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ اپنی ملاقات میں بلنکن نے تائیوان، یوکرین میں روس کی جنگ، سیمی کنڈکٹر چپ صنعت میں امریکہ اور چین کی رقابت جیسے متعدد متنازع امور پر تبادلہ خیال کیا۔چینی غبارے کے حوالے سے امریکہ اور نیٹو کی بیجنگ پر نکتہ چینی دورے کے اختتام پر بلنکن اور شی جن پنگ کسی بھی طرح کے تصادم کو ٹالنے کے لیے اعلیٰ سطحوں پر بات چیت برقرار رکھنے پر بھی رضامند ہوئے۔بلنکن نے کہا تھا، “ہم دونوں اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر متفق ہیں۔”بلنکن کا دورہ چین، بڑی سفارتی پیش رفت کا امکان محدود امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی پیر کے روز کیلفورنیا میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلنکن کے بیجنگ دورے کے بعد امریکہ اور چین کے تعلقات پھر سے “صحیح راستے پر” آگئے ہیں۔انہوں نے اپنے اعلیٰ سفارت کار کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ بلنکن نے بیجنگ میں “اپنا کام بخوبی انجام دیا” ہے۔تائیوان پر کوئی مصالحت نہیں، چین امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے شی جن پنگ کو یقین دہانی کرائی کہ امریکہ اعلیٰ معیار کے سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات پر مکمل پابندی لگا کر چین کو اقتصادی طورپر دبانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے بلکہ واشنگٹن صرف خود کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔بدلے میں چین نے وعدہ کیا تھا کہ وہ روس کو یوکرین پر حملے میں مدد کے لیے ہتھیار نہیں بھیجے گا۔چین کے سابق وزیر خارجہ وانگ ایی نے تاہم کہا تھا کہ تائیوان کے مسئلے پر کسی طرح کی مصالحت یا رعایت دینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں