87

پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن آج اختتام پذیر ہوگا

کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا قبل ازحج آپریشن آج اختتام پذیر ہوگا ، پی آئی اے کا اس سال 65 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کا ہدف تھا تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا قبل ازحج آپریشن آج 21جون کو اختتام پذیرہوگا ، پی آئی اےنےملک کےتمام ایئرپورٹس سےعازمین کوسعودی عرب پہنچایا ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے نے قبل ازحج آپریشن کیلئے336پروازیں چلائیں، پی آئی اےکااس سال65ہزارعازمین کوسعودی عرب پہنچانےکاہدف تھا پی آئی اے کا سعودی عرب سےپاکستان بعد از حج آپریشن2 جولائی سےشروع ہوگا ، پی آئی اے خصوصی پروازوں سے حجاج کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچائے گا دوسری جانب کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا ہے ، مجموعی طور پر کوئٹہ ائرپورٹ سے 58 پروازیں آپریٹ ہوئیں ،ان پروازوں سے کل 7675 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوئے ستائیس 27 سرکاری حج پروازوں (پی آئی اے) کے ذریعے 3934 عازمین حج روانہ ہوئے اور اکتیس 31 پرائیویٹ پروازوں کے ذریعے 3741 عازمین حج روانہ ہوئے پی آئی اے کی 19 پروازوں سے 2645 نجی عازمین حج سعودی عرب گئے جبکہ فلائی دبئی کی 9 پروازوں سے 756 نجی حج عازمین ،ایئراربیہ کی 2 پروازوں سے 212 نجی عازمین حج ، سیرین ایئر کی ایک پرواز سے 128 نجی حج عازمین روانہ ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں