77

ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس اہلکار لٹ گیا

کراچی: ناردرن بائی پاس کے قریب ڈکیت نے پولیس اہلکار کو ہی لوٹ لیا، ڈکیت پولیس اہلکار سے اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب نادرن بائی پاس سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے پولیس اہلکار ارسل شوکت نے اپنے بیان مں کہا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کی، ملزمان سرکاری نائن ایم ایم پستول چھین کر فرار ہوئے ہیں دوسری جانب ڈسٹرکٹ ویسٹ منگھو پیر پولیس نے تحقیقات شروع کردی، پولیس اہلکار ارسل شوکت کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو معمار تھانے میں سرکاری اسلحہ جمع کروانا تھا، اہلکار اسلحہ جمع کروانےکے بجائے ساتھ لیکر جارہا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں