84

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا عیدالاضحیٰ پر 29 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات ہوں گی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا،عیدالاضحیٰ پر 29 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔ہفتے میں پانچ ورکنگ ڈیز والے دفاتر میں 29 اور 30 جون کو عید الاضحی کی تعطیلات ہوں گی۔وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا، یکم ذی الحجہ کل بروز منگل اور عیدالضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا، صوبوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے ۔ اجلاس میں ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے شہادتیں اکٹھی کی گئیں اجلاس کے بعد شہادتوں کی روشنی میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے نیوزکانفرنس میں اعلان کیا کہ پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے ، یکم ذی الحجہ کل بروز منگل اور عیدالضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی چاند دیکھنے کیلئے پاکستان کے بیشتر مقام پر مطلع صاف رہا، چاند سے متعلق ملک کے مختلف حصوں سے شہادتیں اکٹھی کی گئیں، اسلام آباد، لاہور ، خانپور، بہاولنگر ، کراچی میں ذی الحج کا چاند نظر آیا ہے، شہادتوں کی روشنی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذی الحجہ کل بروز منگل کو ہوگی۔ سعودی عرب نے بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر نجی شعبے کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی (MHRSD) نے مملکت میں نجی شعبے اور غیر منافع بخش اداروں کے کارکنوں کے لیے عید الاضحیٰ کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے، عید الاضحی کی تعطیلات منگل کے روز 27 جون کو 9 ذی الحجہ (یوم عرفہ) سے شروع ہوں گی اور 30 جون بروز جمعہ 12 ذی الحجہ کو ختم ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں