سکھر : میئر ارسلان اسلام شیخ کا سائٹ ایریا کے ملازمین سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سائٹ کے ملازمین کے علاوہ علاقے کے چیئرمین کائونسلرز اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی میئر ارسلان شیخ، مرتظي١ گھانگھرو میونسپل کی جانب سے دو کروڑ روپے کا چیک سائٹ ایریا کے انتظامیہ کے حوالے کیا، مذید تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر ارسلان شیخ نے کہا کہ شروع میں میئر ہوا تو سکھر میں اسٹریٹ لائیٹ تک نہیں تھی، اور اب دیکھیں جتنا ہو سکھا سکھر کو خوبصورت سے خوبصورت بنائیں گیں 93کلو میٹر گلیاں بنائیں، کیٹل کالونی بنائی، ڈرینیج کا نظام بہتر کیا، 60 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر ویسٹ کا منصوبہ مکمل کیا، ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی کا منصوبہ بنایا، سائٹ کی زمین میونسپل نے خریدی تھی، شروع میں ہم ایک کروڑ روپے دے چکے ہیں، میئر بنتے ہی سائٹ والوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے آیا ہوں، دو کروڑ روپے کا چیک سائٹ انتظامیہ کے حوالے کر رہا ہوں، ان پیسوں کو علاقے کی بہتری کیلئے خرچ کیئے جائیں گے.
124