بھارت روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ پاکستان کے ساف چیمپئن شپ میں شرکت میں روڑے اٹکانے لگا اور قومی ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل سے کھلواڑ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کرکٹ کے بعد اب وہ فٹبال میں بھی سیاست لے آیا ہے اور پاکستان کو تاحال ساف چیمئن شپ کے لیے ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزے نہ ملنے کے باعث قومی ٹیم کی فلائٹ مِس ہوگئی جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم اب تک ماریشس میں موجود ہے۔یاد رہے کہ ساف چیمپئن شپ میں پاک بھارت ٹاکرا ہفتہ 21 جون کو بنگلورو میں شیڈول ہے۔
پاکستان فٹبال ٹیم ماریشیز میں چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے موجود ہے جہاں اس نے بھارتی ویزا کیلئے اپلائی کیا تھا۔ پاکستان فٹبال ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارت خانہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ہے اور اب ویزہ معاملے پر منفی جواب دیا جارہا ہے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں ماریشیز میں پاکستانی سفارت خانہ بھی بھارتی سفارت خانے سے رابطے میں ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کو بتایا گیا ہے کہ فٹبال ٹیم کے ویزے منظور نہیں ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فٹبال فیڈریشن نے اپنی تمام وزارتوں سے کلیئرنس حاصل کر کے پاکستان فٹبال فیڈریشن کوبھیجی تھی جو ویزوں کے ساتھ جمع کرائی گئی تھی۔حکومت پاکستان بھی پاکستان ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت دے چکی تھی جس کے بعد اب پاکستان ٹیم کو بھارت کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن بھارتی حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ویزے اب تک منظور نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے تھے جس کے باعث قومی ٹیم اس ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکی تھی جب کہ بھارت رواں سال ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے سے بھی انکار کر چکا ہے۔
