95

میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری کی علالت، پلیٹلیٹس کی مقدار قدر بہتر

میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری کی علالت، پلیٹلیٹس کی مقدار قدر بہترسابق وفاقی وزراء حامد سعید کاظمی، حنیف طیب، عبدالمجید پٹھان، صاحبزادہ حسین رضا، سعید نعیم الدین، محمد علی سومرو کی عیادت اور دعائے صحت سکھر( )سابق وفاقی وزراء صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، حاجی محمد حنیف طیب سمیت مختلف مذہبی سیاسی سماجی شخصیات تاجر تنظیموں کے رہنماؤں اور دیگر نے میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سند ھ کمیٹی کے ممبر، پاکستان زندہ باد پیپلز آرگنائزیشن سندھ کونسل کے رکن، پاک آرمی لوورز پاکستان سندھ کے آرگنائزر غیاث الدین قادری کی علالت کے باعث فون پر ان کی عیادت کی اور مقامی شخصیات نے گھر جاکر ان کی خیریت دریافت کی، پاکستان زندہ باد پیپلز آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے بانی چیئرمین سابق کمشنر سکھر عبدالمجید پٹھان، پاک آرمی لوورز پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر خواجہ معین الدین، وفاق المدارس اسلامیہ الرضویہ انٹرنیشنل کے سربراہ علامہ صاحبزادہ حسین رضا قادری رضوی، میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے صدر حاجی محمد یاسین سعیدی (لاہور) زاہد سرور ایڈووکیٹ (اسلام آباد) صاحبزادہ حسن رضا (فیصل آباد) صاحبزادہ محمد اکرم رضوی (لاہور) حکیم محمد ابراہیم شیخ (حیدر آباد) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد خالدنور، انسانی حقوق تنظیم کے رہنما حاجی اعجاز میمن، سندھ مین پاور انسٹرکٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد علی سومرو، مرکزی سیکریٹری جنرل سید نعیم الدین، جوائنٹ سیکریٹری ممد ندیم چنہ، سی ای سی کے ممبر عمران علی خان یوسف زئی، رضوان بخاری، سید حسین رضا، علامہ مقصود احمد سکھیرا (نواب شاہ) ڈاکٹرمحمد وجیہہ قاسمی (روہڑی)، ڈاکٹر محمد وسیع شیخ، ڈاکٹر محمد صبیح سمیت مذہبی رہنماؤں، قرأ حضرات نعت خوانوں، خطباء آئمہ مساجد، عزیز و اقارب، دوست احباب نے غیاث الدین قادری کی مزاج پرسی کی خیریت و عافیت دریافت کی ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں غیاث الدین قادری کے پلیٹلیٹس کی مقدار بہتر ہورہی ہے اور وہ روبصحت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں