113

صرف ایک روپے میں چکن بریانی کی پلیٹ!

مہنگائی کے اس دور میں جب ایک روپے میں بچے کی ٹافی نہیں ملتی اگر چکن بریانی ملنے لگے تو کوئی یقین نہیں کرے گا لیکن ایسا ہوا ہے۔مہنگائی عالمی مسئلہ بن چکی ہے۔ غریب ممالک تو کیا ترقی یافتہ ممالک میں بھی آسمانی سے چھوتی مہنگائی نے غریبوں کے ساتھ متوسط طبقے کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے جہاں ہر چیز اوسطاً 100 روپے سے کم میں نہیں مل رہی اور ایک روپے میں تو بچوں کی ٹافی تک نہیں آ رہی ایسے میں اگر کہیں ایک روپے میں بریانی ملے وہ بھی چکن کی تو پہلے کوئی یقین نہیں کرے گا اور اگر کرے گا تو لینے کے لیے دوڑ لگا دے گا اور یہ سب افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔بھارتی ریاست تلنگانہ کے کریم نگر ٹاؤن میں گزشتہ روز ہوٹل پر صرف ایک روپے میں چکن بریانی فروخت کی گئی۔ سستی بریانی خریدنے کے لیے لوگوں وہاں ٹوٹ پڑے اور کئی لوگوں کو بریانی نہ ملنے پر مایوس لوٹنا پڑا۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ کریم نگر ٹاؤن میں گزشتہ روز نئے ہوٹل کا افتتاح ہوا۔ ہوٹل کی مشہوری کے لیے پہلے روز صرف ایک روپے میں چکن بریانی فروخت کی گئی۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی اور پھر کیا تھا لوگوں کا جم غفیر ناقابل یقین سستی بریانی خرینے کے لیے ہوٹل پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق صرف دس منٹ میں ہوٹل میں بریانی کے 800 پارسل فروخت ہوگئے لیکن خریداروں کا رش تھا کہ ختم ہونے میں نہیں آ رہا تھا۔ بریانی ختم ہونے پر لوگوں کی بڑی تعداد مایوس گھروں کو لوٹی جب کہ کئی لوگ ہوٹل انتظامیہ سے الجھ پڑے، بحث وتکرار اور جھگڑا بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں