83

اب راستہ ڈھونڈنا بہت آسان، گوگل کا تھری ڈی میپ متعارف کروانے کا اعلان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ آج کل ٹریفک جام سے بچنے یا جلد سے جلد اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے گوگل میپ کا استعمال کرتے ہیں۔نہ صرف عام لوگ بلکہ آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیاں اور پیدل چلنے والے افراد بھی ہر وقت اپنے موبائل پر گوگل میپ یا لوکیشن کو کھلا رکھتے ہیں تاکہ انہیں ایک سے دوسری جگہ پہنچنے میں آسانی ہو۔گوگل میپ جہاں لوگوں کو اپنی منزل کا درست راستہ دکھانے میں مدد فراہم کرتا ہے وہیں یہ فیچر لوگوں کو یہ بھی بتاتا ہے کہ راستے میں کس جگہ کتنا ٹریفک ہے اور کون سا راستہ اس وقت ٹریفک سے خالی ہے۔حال ہی میں گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔امریکا میں ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے نئے فیچر کا نام امرسیو ویوو فار روٹ (Immersive View for routes) کا نام دیا گیا ہے۔یہ نیا فیچر تھری ڈی ڈیزائن ہے، جس کی مدد سے آپ باآسانی اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ نئے فیچر کے تحت آپ ٹریفک کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں