79

سمندری طوفان ‘بپرجوائے’ کا آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان

اسلام آباد : وفاقی ادارہ برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آج شام تک طوفان کی شدت مزید کم ہونے کے بعد درجہ بندی ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی شدیدطوفان شدت میں کمی کےبعد اب شدیدطوفان میں تبدیل ہو چکا، سمندی طوفان بھارتی گجرات کاساحل عبور کرنے کے بعد کمزور ہو گیا ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ آج شام تک طوفان کی شدت مزید کم ہونے کے بعد درجہ بندی ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گی تاہم طوفان بیپرجوائے کے پاکستان کی ساحلی پٹی پر ممکنہ اثرات اس کی مزید پیشرفت پر منحصر ہیں۔این ڈی ایم اے نے کہا کہ متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، طوفان کے مکمل اثرات ختم ہونے تک عوام محتاط رہیں۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3گھنٹوں میں طوفان بیپر جوئے نےشمال مشرق کی طرف رخ کرلیا، بدین کےجنوب سے 110کلومیٹر، کیٹی بندر کےجنوب مشرق سے 200 کلومیٹر اور ٹھٹھہ کےجنوب مشرق سے 180 کلومیٹر دورہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان کےباعث ہوا کی رفتار 80 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ سےچل رہی ہے اور بحیرہ عرب میں لہروں کی اونچائی12،10 فٹ ہے، آج شام تک سسٹم مزید کمزور ہوکر ڈپریشن میں تبدیل جائے گا۔اس سے قبل این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ طوفان نے بھارتی ساحل پرلینڈ فال مکمل کرلیا ہے اور اب کیٹی بندرکی جانب بڑھ رہا ہے لیکن شدت میں کمی آچکی ہے۔
سجاول کی ساحلی پٹی سمندری طوفان کے زیر اثر ہے ، بپھری لہریں آبادی میں داخل ہوچکی ہیں جبکہ کیٹی بندر،سجن واری،جوھو، گھوڑاباری،گاڑھو کھارو چھان میں بھی تیزہوا کےساتھ بادل برس رہے ہیں۔عمرکوٹ اورگرد و نواح میں تیزہواؤں کےساتھ کہیں ہلکی کہیں تیزبارش جاری ہے اور حیدر آباد میں بھی بادل برس رہے ہیں، محکمہ موسمیات کےمطابق سترہ جون تک ٹھٹہ،سجاول، بدین، تھرپارکر ،عمرکوٹ اورمیرپورخاص میں تیزاورکہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے اس دوران اسی سےسوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں