99

عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کیساتھ تصاویر وائرل

ممبئی : بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔عامر خان اپنی مصروفیات کے باوجود اہل خانہ کے ساتھ رہنے کیلیے وقت نکالتے ہیں۔ حال ہی میں اداکار نے اپنی والدہ زینت حسین کیلیے ایک خوبصورت جشن کا اہتمام کیا۔انہوں نے والدہ کی 89ویں سالگرہ کو خوب سیلیبریٹ کیا۔ تقریب میں ایرا خان اور سابقہ اہلیہ کرن راؤ سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اگرچہ عامر خان اور کرن راؤ علیحدگی اختیار کر چکے ہیں لیکن دونوں بدستور دوست ہیں۔سالگرہ کی تقریب کی تصاویر مشہور موسیقار پرتیبھا سنگھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں تقریب میں پرفارم کرنے کیلیے بلایا گیا تھا۔خیال رہے کہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز کے بعد عامر خان نے فلم انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کچھ عرصے تک فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں