وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےکہا کہ حکومت آئندہ مالی سال 2023-24 کے دوران ورکنگ جرنلسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ اور آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کرے گی۔ہفتہ کونجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 17.5 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی شکل میں گریڈ 1 سے 16 تک کیلئے 35 فیصد جبکہ گریڈ 17-22 تک کیلئے 30 فیصد کا ریلیف دیا جا رہا ہے۔انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والوں کے حوالہ سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے ان کی طرف سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوبارہ نافذ کیا ہے۔
