سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سکھرکیلئے دوبارہ منتخب ہونے والے مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہےبلدیہ اعلیٰ سکھر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کروڑوں روپے فراہمی آب کی اسکیموں پر خرچ کئے جائینگے تاکہ شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جاسکے، سابق میئر ارسلان اسلام شیخ نے الیکشن کیشن آفس سکھر میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس موقع پر انکے ہمراہ نومنتخب ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشد مغل سمیت پی پی یوسیز چیئرمین و مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدوار بھی موجود تھے ،نومنتخب مئیر سکھربیئرسٹر ارسلان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی دیگر جماعتوں کے مقابلے میں بہتر رہی ہے جس کی وجہ سے عوام نے ہمیں دوباہ منتخب کیا ہے انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم عہدہ پر فائز کرنا میرے لیے باعث فخر ہے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ویڑن اور پالیسیز کے مطابق اس اہم ذمداری کو انتھک محنت ، دیانتداری اور وفاداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرونگا
