حکومت: پاکستان نےاوورسیز پاکستانیوں کیلئے’ڈائمنڈ کارڈ’ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ، سالانہ 50 ہزار ڈالر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے’ڈائمنڈ کارڈ’ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ سالانہ پچاس ہزار ڈالر بینکنگ چینل سے پاکستان لانے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ دیا جائے گا۔
