49

سکھر،روھڑی کے علاقے بھورن شاہ کی رہائشی ضعیف العمر خاتون انصاف کے لیے سکھر نيشنل پريس کلب پہنچ گئی،

منظورِ خاتون کا اپنی بھو اور ان کے بھائیوں کی ناجائزيوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ،اس موقع پر متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میری بھو اور ان کے بھائیوں نے ہمارا جینا محال کر رکھا ہے میری بھو بلقیس اپنے بھائیوں راشد، کاشف اور امجد سے تھوڑی تھوڑی بات پر جھگڑا کروا رہی ہے جب کہ میری بھو کو پیسے نا دینے پر اس کے بھائی آئے روز میرے بیٹے اور مجھ پر تشدد کر رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر میں جو بھی راشن لے آتے ہیں بلقیس کے بھائی اٹھا کر لے جاتے ہیں بلقیس نے دو شادیاں کی ہے وہ تیسری شادی کے چکر میں ہمیں بلیک میل کر رہی ہے میری بھو چاہتی ہے کہ اسے میرا بیٹا بچل طلاق دے تاکہ ملکیت سے حصا لے سکوں متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میری بھو کے بھائی میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں میری بھو اور ان کے بھائیوں کی ناجائزيوں کے خلاف ایس ایس پی کو شکایات کی ہیں پر آج تک کوئی بھی ازالہ نہیں ہوا ،انہوں نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نوٹس لے کر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں