46

پشاور ہائیکورٹ نے علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

پشاور ہائیکورٹ نے علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے علی محمد خان کو 1 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کر دی۔پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار دیگر ملزمان کی درخواستیں بھی منظور کر لیں۔ یاد رہے کہ تھری ایم پی او کے تحت نظر وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا،شاہ محمود قریشی کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا،شاہ محمود قریشی کی رہائی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے جاری کئے۔جبکہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے درخواست پرمہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف شواہد تو پیش کیے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے قرار دیا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے چھوڑ دیں آئندہ ایسا نہ ہو،ہر چیز مذاق نہیں ہوتی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے اور وائس چیئرمین تحریک انصاف کو کسی اور ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو کسی قسم کا شورٹی بانڈ جمع کرانے کی ہدایت نہیں کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں