44

خدیجہ شاہ کیس میں پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی کیلئے پاکستانی حکام سے کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سازش سے معلق الزامات جھوٹ ہیں،پاکستانی عوام ہی ملک کی سیاست سے متعلق فیصلہ کر سکتے ہیں۔پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون اہم ہے۔ جبکہ خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے خدیجہ شاہ کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ خدیجہ شاہ کیس میں پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے،خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں۔خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں اور انکے کیس پر نظر رکھی ہوئی ہے۔اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ غیر ملکی حکومتوں سے زیر حراست امریکہ شہریوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں،توقع ہے کہ پاکستانی حکام شفاف اور منصفانہ ٹرائل یقینی بنائیں گے۔ یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں زیر حراست ہیں، جبکہ گزشتہ سماعت پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت سات خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کی تھی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خواتین کی شناخت پریڈ مکمل ہوچکی ہے،مگر ابھی رپورٹ مرتب نہیں ہوئی،شناخت پریڈ رپورٹ ہفتے کو پیش کی جائے گی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے شناخت رپورٹ سمیت تفتیشی رپورٹ طلب کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں