43

چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے چوہدری خاندان کو 32 کروڑمنتقلی کا انکشاف ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کے بیٹے اور 2 بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ جمع کرا دی،پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے کرپشن سے پیسہ کمایا،رپورٹ

لاہور : چوہدری خاندان کو پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 32 کروڑ روپے منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کے بیٹے اور 2 بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ قیصر بھٹی کے اکاؤنٹس سے 325 ملین کی رقم چوہدری خاندان کو منتقل ہوئی۔پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے کرپشن سے پیسہ کمایا جس کے تانے بانے راسخ الٰہی،زارا الٰہی اور تحریم الٰہی سے ملتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہا کہ اینٹی کرپشن حکام نے تحریری آگاہ کیا کہ قیصر اقبال بھٹی کے اثاثے انکی آمدن سے زائد ملتے ہیں۔ قیصر اقبال بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،چپڑاسی نے تحریم الٰہی،زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے ساتھ نا قابلِ وضاحت بینکنگ ٹرانزیکشنز کیں۔مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ساتھ 27 ملین کی ناقابلِ وضاحت ٹرانزیکشن کیں،جبکہ راسخ الٰہی اور انکی اہلیہ زارا الٰہی کے ساتھ 83 ملین اور 5 ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق قیصر بھٹی نے 3 کمپنیوں کے ساتھ مجموعی طور پر 129 اعشاریہ 8 ملین کی ٹرانزیکشنز کیں،ابتدائی تحقیقات کے مطابق چپڑاسی 175 ملین کی مشکوک ٹرانزیکشنز میں ملوث پایا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سیشن عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر آٹھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے کیس کی سماعت کی۔ تحریم الہی،زارا الہی اور شجاع الدین سمیت دیگر ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد مکمل ہونے پر عدالت پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی تھی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا،عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں