اس موقع پر حاجی غفار موسی ، عارف نور ، اشرف آدم ، یونس فاضلانی ، جاوید ، رشید ، آصف اور ذیشان موجود تھے، کیمپ میں سکھر اور گرد و نواح سے 600 سے زائد مرد ، خواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا ، کیمپ میں لیبارٹری ٹیسٹ فری کردیا گیا ، اس موقع پر جنرل سیکریٹری ہالار میمن جماعت حنیف میمن نے بتایا کہ ہمارا مقصد ہمارا عزم انسانیت کی خدمت کرنا ہے ہمارے اداروں سے پہلے ہی سے اسکولز ، آئ ٹی ایجوکیشن ، اور کفن دفن کے لئے دیگر سہولیات بلا مزہب رنگ و نسل عوام کو مہیا کی جارہی ہیں اب الحداللہ ہالار میمن جنرل ہسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجینسی ، نوذائیدہ بچوں کا انتہائی نگہداشت وارڈ ، میڈیکل اسٹور ، لیبارٹری ، ایکسرے اور الٹراساونڈ کیساتھ دیگر سہولیات صاف ستھرے ماحول میں انتہائی مناسب چارجز میں مہیا کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہالار میمن جنرل ہسپتال سکھر اور گرد و نواح کی عوام کو سستا اور معیاری علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ آنشااللہ میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جاری رہے گا
