50

سکھر:محکمہ ریلوئے میں مبینہ کرپشن اور مسافروں کو سفری سہولیات نہ ملنے کے خلاف جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام( ریلوئے بچاﺅ) ریلی کا انعقاد اور بندر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،

مظاہرے کی قیادت جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدراصلاح الدین شیخ کر رہے تھے جبکہ دیگر رہنماﺅں میں سکھر پبلک الائنس کے چیئرمین مولانا محمد عثمان فیضی ، غیاث الدین قادری ، حسنین شیخ ، وقار الدین ، نعیم الدین شیخ ، اشفاق قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مذکورہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوئے سکھر کا نظام کرپشن میں ملوث عناصرو ں نے تباہ کر دیا ہے ، کراچی سے خیبر تک محکمہ ریلوئے کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ، کرپشن میں ملوث عناصروں کی بدولت ملک کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ٹکٹ خریدنے والوں کو نا تو سیٹ ملتی ہے اور نا ہی برتھ ملتی ہے ، ریلوئے گارڈ اور پولیس کی ملی بھگت سے مسافروں سے رشوت لیکر انہیں بلیک میں سیٹ اور برتھ فروخت کی جارہی ہے ایسا لگتا ہے قومی منافع بخش ادارے کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، مذکورہ رہنماﺅں نے کہ ڈی ایس ریلوئے سکھر ڈویژن کی ناقص کارکردگی کی بدولت سکھر اورروہڑی اسٹیشن کرپشن کا گڑ ھ بنتا جا رہا ہے، سکھرایکسپریس کا ٹائم بدل کر نا صرف تاجر برادری کو مشکلات میں ڈال دیا ہے بلکہ شہری بھی سفری سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں مظاہرین نے بالا حکا م سے نوٹس لیکر سکھر ایکسپریس کا ٹائم تبدیل کر کے پرانہ ٹائم بحالی سمیت کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث افسران و عملے کا بے رحم احتساب کا مطالبہ کیا اور اعلا ن کیا گیا کہ اگر محکمہ ریلوئے نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو دما دم مست قلندر ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمے پر عائد ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں