43

سماجی کارکن جبران ناصر کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا

سماجی کارکن جبران ناصر کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن اور 2018 میں بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے والے جبران ناصر کو مبینہ طور پر اغوا کر لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔انگریزی اخبار ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اہلیہ منشا پاشا کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ عشائیے سے واپس آرہی تھی کہ کچھ مسلح لوگ سفید رنگ کی گاڑی میں آئے اور جبران کو ساتھ لے گئے۔ سفید ڈبل کیبن گاڑی نے ہماری گاڑی کو سامنے سے روکا جبکہ سلور رنگ کی ایک کرولا گاڑی نے پیچھے سے ہماری گاڑی کا راستہ بلاک کر دیا۔سفید ڈبل کیبن میں سوار تقریباً 15 مسلح افراد نے راستہ روکا اور پھر شوہر جبران ناصر کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ اس موقع پر شوہر جبران ناصر نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے انہیں زبردستی سفید رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں بٹھایا۔ اہلیہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال نہیں معلوم کہ ان کے شوہر کہاں ہیں، انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ناصرف ان کے شوہر کو بازیاب کروایا جائے، بلکہ شوہر کے اغوا میں ملوث افراد کیخلاف بھی سخت قانونی ایکشن لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں