37

صدر مملکت نے جسٹس اقبال حمید الرحمن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی۔
ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق جسٹس اقبال حمید الرحمن کو 3سال کیلئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ جسٹس اقبال حمید الرحمن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج ہیں۔ صدر مملکت نے ان کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175اے 13 کے تحت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں