53

سکھر، گورنمنٹ رٹائرڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی گلوب چوک سے سکھر نیشنل پریس کلب

سکھر، گورنمنٹ رٹائرڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی گلوب چوک سے سکھر نیشنل پریس کلب پہنچی جھان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر سخت نعرے بازی کی گئی مظاہرہ عبدالرشید کھوسو، محمد بخش مھر، گلزار احمد منگی، عبدالعزیز ملک کی سربراہی میں کیا گیا مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ سندہ حکومت کی جانب سے رٹائرڈ اساتذہ کے گروپ انشورنس اور بینیولفنڈ سے کٹوتی کی جا رہی ہے پاکستان کے تینوں صوبوں میں رٹائرڈ اساتذہ کو تمام صہولیات دی جا رہی ہیں لیکن صوبہ سندہ کے رٹائرڈ اساتذہ سے بہت ناجائزی کی جا رہی ہے ایسوسی ایشن سکھر کے صدر محمد بخش مهر نے مذید بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث رٹائرڈ اساتذہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گھر کے اخراجات پورے کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے حساب سے پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں