32

عمران خان کا تیسری بار صدر منتخب ہونے پر طیب اردوان کے لیے پیغام میں پاکستان کے لوگوں کی جانب سے رجب طیب اردوان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، میری دعا ہے کہ طیب اردوان کا نیا دورِ حکومت ترکیہ کے لوگوں کے لیے خوشحالی لائے۔چئیرمین پی ٹی آئی

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کی رجب طیب اردوان کو تیسری بار ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے لوگوں کی جانب سے رجب طیب اردوان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ میری دعا ہے کہ رجب طیب اردوان کا نیا دورِ حکومت ترکیہ کے لوگوں کے لیے خوشحالی لائے۔جب کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نےرجب طیب اردوان کو تیسری بار ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی ترک عوام میں ان کی مقبولیت کا مظہر ہے۔ پیر کو مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی نئی منزلیں طے کر ے۔خیال رہے کہ ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کرلی۔ نتائج کے مطابق رجب طیب اردوان 52 فیصد سے زائد ووٹ لیکر مسلسل تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ اس کے مدمقابل امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو نے 47.88 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ترکیہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر اردوان کی جیت کی خوشی میں ترکیہ بھر میں ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا جبکہ صدر اردوان نے بھی استنبول میں ہزاروں حامیوں سے خطاب کیا۔وکٹری اسپیچ میں طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ کے عوام نےہمیں دوبارہ اقتدارسونپ دیا ہے ہمیں مزید5سال حکومت کرنےکی ذمہ داری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک بارپھراپنی تاریخ لکھ رہے ہیں ہم بحیثیت قوم اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں گے ہم اپنی محنت جاری رکھیں گے اور وعدے پورے کریں گے، دراصل حقیقی جیت ترکی اور اس کے عوام کی ہوئی ہے، الیکشن میں کامیابی کے اصل حق دار 82 ملین ترک عوام ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں