سکھر ،اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گرفتاریوں کے خلاف لواحقین خواتین،مرد اور بچوں کا سکھر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جب کہ مظاہرین کی جانب سے جیکب آباد پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی،اس موقع پر مظاہرین شمائلہ بی بی ،خدیجہ ،افشاں ،بلال ،زین علی اور دیگر کا کہنا تھا کہ شاھد خان و دیگر اہلکار دو افغانیوں کو چمن بارڈر چھوڑنے گئے تھے واپسی کے دوران م جیکب آباد پولیس کی جانب سے انہیں روکا جب انہوں نے اسپیشل برانچ کا تعارف کروایا تو پولیس غصہ ہوگئے جیکب آباد پولیس نے کہا کہ آپ لوگوں نے ڈسٹرکٹ پولیس کے خلاف آئی جی سندھ کو رپورٹ دی ہے جس کے بعد انہوں نے گاڑی میں منشیات ڈال کر ویڈیو بنائی اور انہیں گرفتار کر کے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپیشل برانچ کے اہلکار 35 چیک پوسٹیں کراس کرکے آئے وہاں انہیں کسی نے نہیں پکڑا گیا، مظاہرین نے آئی سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا ہے شفاف انکوائری کرواکر سازشی اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے.
