31

امریکی سینیٹر زکا پاکستان کی صورتحال پر اظہار تشویش پاکستان میں ہنگامہ آرائی نہیں چاہتے،امریکی سینیٹرزکا اظہار خیال

واشنگٹن : امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر باب میننڈیز نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات میں سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ وہ پاکستان میں ہنگامہ آرائی نہیں، استحکام چاہتے ہیں۔باب میننڈیز کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں بے گناہ گرفتار پاکستانی امریکنز کے بارے میں تشویش ہے۔دوسری جانب امریکی سینیٹر جان کورنین سے پی ٹی آئی امریکا کے رہنماوں سجاد برکی اور عاطف خان کی ملاقات ہوئی۔پی ٹی آئی امریکا کے رہنماوں کا دعوی ہے کہ سینیٹر کورنین نے کہا ہے کہ وہ معاملہ امریکی سینیٹ میں اٹھائیں گے۔امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن کی جانب سے بھی پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرہ کرنے والوں کو تحفظ ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں