36

پاکستان: کی ڈرائیونگ سیٹ پر نواز شریف کو لائیں گے تو ترقی ہوگی

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر کی شادباغ آمد ہوئی۔ کیپٹن ر محمد صفدر نے ایک پرائیوٹ کالج کا افتتاح کیا۔اس موقع پر کیپٹن ر صفدر نے کہا کہ کہ عمران خان ایک فتنہ ہے۔اس سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پر نواز شریف کو لائیں گے تو ترقی ہوگی، کپٹن ر صفدر نے مزید کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کی جو تربیت کی ہے۔وہ ظلم پر مبنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھ رہے تھے کہ فیض حمید جماعت چلائے گا، باجوہ کا اوپر ہاتھ ہوگامگر یہ ہاتھ اُٹھ گئے، صفحے پھٹ گئے،اصل حقائق دیکھے تو یہ لوگ بھاگ گئے، یہ نظریاتی لوگ نہیں ہیں ۔یہ کسی جماعت میں کھڑے نہیں ہو سکتے۔ عمران خان کو ملک کی تباہی کیلئے تیار کیا گیا۔نوازشریف کے بغیر ملک نہیں چلے گا۔جاوید ہاشمی نے 5 سال جیل کاٹی، شہباز شریف نے جیل کاٹی لیکن عمران خان جیل سے بھاگ گیا۔دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست معاشرے میں داخل کی جا رہی ہے،سیاسی جدوجہد کو جہاد کا نام دیا گیا۔سیاسی مخالفین سے متعلق گھٹیا سوچ کو پروان چڑھایا گیا،قوم 9 مئی کے فتنے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے،وقت آ گیا ہے کہ قوم اس فتنے کا ادراک کرے۔ انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کے واقعات میں 499 میں سے 88 مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے،فضا ایسی بنائی جا رہی ہے کہ سب کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو گا۔499 ایف آئی آرز میں سے 6 کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو سکتا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 19 ملزمان کو ملٹری حکام کے حوالے کیا گیا،خیبر پختو نخوا میں 14 ملزمان کو ملٹری حکام کے حوالے کیا گیا،اعتراض اٹھایا گیا کہ ملٹری ایکٹ کا اطلاق سویلین پر ہو رہا ہے۔ غیر ممنوعہ ایریاز میں ملکی دفاع سے متعلق حساس تنصیبات موجود ہیں،دفاع سے متعلق جگہ پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور ملٹری ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جناح ہاؤس کور کمانڈر کی رہائش ہی نہیں بلکہ کیمپ آفس بھی ہے،جناح ہاؤس میں بہت چیزیں بھی موجود تھیں،پی ٹی آئی نے اپنے شرپسندوں کوریاستی اداروں پر حملے کی ترغیب دی،زمان پارک میں املاک پرحملوں کی منصوبہ بندی اور تربیت دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں