29

سکھر:جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور پی ڈی ایم کے صوبائی صدر علامہ راشدمحمود سومروملک کو تباہ کرنے میں

سکھر:جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور پی ڈی ایم کے صوبائی صدر علامہ راشدمحمود سومروملک کو تباہ کرنے میں پاکستان تحریک انصاف کا بہت بڑا کردار ہے ، عمران خان نیازی کے آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، حکومت معشیت کی بہتری کیلئے جوہو سکے گا کریگی ، عمران خان نے ملک کی سیاست کو بدنما داغ لگانے کی کوشش کی ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ، جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی و خوشحالی ، آئین کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے ، ملک کی باشعور عوام نے عمران خان کی سیاسی پالیسیوں کو خیر باد کہہ کر واضع پیغام دیا ہے کہ وہ سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں مدرسہ منزل گاہ سکھر میں پریس کانفرس سے خطاب کے دوران اس موقع پر انکے ہمراہ مولانامحمد صالح انڈھڑ سیکریٹری جنرل جے یو آئی ضلع سکھر، مفتی سعود افضل ہالیجوی ،حافظ عبدالحمید مہر ، قاری لیاقت علی مغل ، قاری فاروق شیخ و دیگر رہنما موجود تھے ،علامہ راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا تعلق جمعیت علماءاسلام سے ہے اور جب میرا جنازہ اٹھے گا تو وہ بھی جمعیت کے پرچم کیساتھ اٹھے گا ، نو مئی ملک کا سیاہ ترین دن تھا جس پر پوری قوم نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہودی ایجنڈے کے مطابق قومی ادارو ں و املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیاعمران خان نے افواج پاکستان کی کردار کشی کر کے ملک اور فوج کو بدنام کیانو مئی کو پی ٹی آئی کارکنان نے جو کارنامے سر انجام دیئے وہ عوام کے سامنے ہے ، قوم ملک کے غداروں کو کسی صورت معاف نہیں کریگی اور افواج پاکستان کیساتھ ہر محاز پر کھڑی ہے ۔ قوم ملک کے غداروں کو کسی صورت معاف نہیں کریگی ، مہنگائی کے خلاف جمعیت نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور کریگی ، ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہونا بے حد ضروری ہے اور عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عدلیہ کا کام آئین کے مطابق ہونا چاہئے اور اسکا ذاتی فیصلہ کسی صورت نہیں ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب و بارش متاثرین ابتک امداد کے منتظر ہیں لیکن انہیں کسی قسم کیاامداد نہیں دی جا سکی ہے جے یو آئی پر الزامات لگانا آسان ہے اور اسے ثابت کرنا مشکل ہے کیونکہ جھوٹے الزام کا نا تو سر ہوتا ہے اور نا ہی پیر ہوتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں