31

سوات میں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپا

سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی رہائشگاہ پر پولیس اور ایلیٹ فورس نے چھاپا مارا، تاہم چھاپے کے وقت مراد سعید گھر پر موجود نہیں تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے گھر پر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاک نہ کھلنے پر اہلکار دروازہ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق رہنما تحریک انصاف مراد سعید کی غیر موجودگی پر اہلکار واپس روانہ ہوگئے۔ واضح رہے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری، فردوس شمیم نقوی اور علی زیدی سمیت کئی رہنما گرفتار ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے مراد سعید نے لکھا کہ “میں نے امن کی بات کی ہے، خطاوار ہوں اپنے لوگوں کو کسی کی آگ میں جھونکنے نہیں دینا چاہتا۔ مسلح دھاوا تو بنتا ہے”۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ “مجھ ہی پر تو تمہارا بندوق تاننا بنتا ہے۔ ملک کی حمیت پر سودے بازی نہیں کی، قوم کی غیرت کو گروی نہیں رکھا۔ ہماری چادر چار دیواری روندنا تو بنتا ہے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں